لڑکی کی طلاق کے بعد انوکھی بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)دنیا کی رسم ورواج میں شادی کے بندھن بندھ جانے پر لوگ ڈھول کی تھاپ پر دلہے دلہن کا استقبال کرتے ہیں اور بارات چڑھائی جاتی ہیں ، شادی کے موقع پر دلہا اپنی بارات دلہن کے گھر لے جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ جس میں طلاق کے بعد لڑکی کا والد اپنی بیٹی کے استقبال کیلئے بارات لے کر لڑکی کے پاس پہنچ گیا ۔ لڑکی کے والد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ اپنی بیٹی کی شادی بڑے دھوم دھام سے کرتے ہیں لیکن بعد میں شوہر بیوی کے درمیان تنازعہ ہوجائے یا خاندان ہی غلط نکل آئے تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کیساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، انہیں تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان میں سے ایک عورت بیٹی کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، جسے اب تک 12 ہزار کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ میں صارفین کی جانب سے مثبت تبصرے کئے جارہے ہیں۔