بلیک ہولز کا اُلٹ وائٹ ہولز،دنیا کے استحکام کیلئے خطرہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا میں وائٹ ہولز کا وجود،سائنسدان سمجھتے تھے کہ دنیا میں صرف بلیک ہولز ہیں جو کی بھی ستار ے کو نگل سکتے ہیں، یہاں کشش ثقل اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ ستارہ صفحہ ہستی سے ہی غائب ہو جاتا ہے ،وائٹ ہولز اس کا مکمل الٹ ہیں ،یعنی وائٹ ہولز ستارہ نگلیں گے نہیں بلکہ ستارہ اس کے ساتھ ٹکرا نے کے بعد ختم ہو جائے گا ،اس سے گہری سفید روشنی خارج کرے گا جسے کھربوں میل دور سے دیکھا جاسکے گا، اس کے کناروں پر بھی کشش ثقل بہت قوی ہو گی ،جب اس میں کوئی چیز داخل ہو گی تو وائٹ ہول اس روشنی کی رفتار سے بھی تیز ی سے باہر خارج کردے گا اور ساتھ ہی ساتھ سفید روشی نمودار ہوگی ، جو کھربوں میلوں دور تک پھیل جائے گی ، بلیک ہول کی طرح وائٹ ہول میں کوئی چیز اندر نہیں جاسکے گی۔ اب بات اس کے وجود کی ہے جس کے حوالے سے سائنس دانو ں کا کہنا ہے کہ کائنات میں وائٹ ہولز کا وجود نہیں ،اگر وائٹ ہوتے اور یہ اسی طرح توانائی خارج کرتے رہتے تو کائنات کا استحکام ممکن نہیں تھا ۔