Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایلون مسک کی کمپنی کو انسانی دماغ میں چپ لگانے کی اجازت مل گئی

بیجنگ (اے بی این نیوز)ایلون مسک کی کمپنی کو انسانی دماغ میں چپ لگانے کی اجازت مل گئی،نیورالنک کمپنینے دعویٰ کیا کہ چپ لگانے سے اعضا کی فعالیت ،انسانی حرکت بہتر ، بینائی اور سماعت کے مسائل حل ہوں، کمپنی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ ایف ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون میں نیورالنک ٹیم کے ناقابل یقین کام کا نتیجہ ہے اور ایک اہم انیشیٹو کا عکاس ہے جو ہماری اس نئی ٹیکنالوجی کو بہت سے لوگوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی دماغی مشین انٹرفیس کمپنی نیورالنک نے اعلان کیا ہے کہ انہیں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کے تجربے کی منظوری دے دی ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انسانی کھوپڑی میں چپ لگانے سے اعضا کی فعالیت بحال، انسانی حرکت بہتر ، بینائی اور سماعت کے مسائل حل اور پارکنسنز جیسی بیماریوں میں مدد مل سکتی ہے۔