اہم خبریں

سرائے عالمگیر میں 12 فٹ لمباا ژدھا نمودار، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سرائے عالمگیر( نیوز ڈیسک ) ایک 12 فٹ لمبےا ژدھے نے ہائی وے پر اور پھر سرائے عالمگیر میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دہشت کی پھیلا دی لیکن آخر کار اسے 1122 اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
اس سے پہلے کہ وہ کوئی نقصان پہنچا تا۔32 کلو گرام وزنی یہ ا ژدھا آزاد کشمیر روڈ کو پاکستان سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر نمودار ہوا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ازگر کی موجودگی کے بعد مکین اپنے گھروں سے بھاگ گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم تیزی سے علاقے میں پہنچ گئی اور تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد وہ ا ژدھے کوپکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔واضح رہے کہ مقامی آبادی کو اکثر ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب قریبی دریائے جہلم سے سانپ رہائشی علاقوں میں آکر مکینوں میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں آج بروزپیر 14اکتوبر 2024 سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ دیکھیں؟

متعلقہ خبریں