رمضان المبارک میں 56 فیصد پاکستانیوں کا وزن کم ہوا،سروے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سروے رپورٹ کے مطابقپاکستانی شہریوں کی اکثریت کا دعویٰ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان کے وزن میں کمی آئی۔ لیکن 10 میں سے 4 پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے وزن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں کیا گیا ہے۔ 18 سے 25 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔سروے میں 56 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ان کا وزن کم ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ روزے کی وجہ سے ان کا وزن مثبت طور پر کم ہوا جبکہ7 فیصد شہریوں نے روزے کے باوجود وزن بڑھنے کی شکایت کی۔35 فیصدکا کہنا تھا کہ ان کے وزن میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا نئے بیل آوٹ پیکیج کیلئےآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کافیصلہ

گیلپ پاکستان کے مطابق، 30 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ وزن میں کمی کی شکایت کی جس سے یہ تناسب 58 فیصد بنتا ہے۔سروے میں شامل 53 فیصد سے زیادہ 30 سال سے کم عمر جبکہ 52 فیصد 50 سال سے زیادہ کا وزن کم ہوا۔