اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ جاپان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے 88 ملین ڈالر کے اعلان پر ان کے شکر گزارہیں۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کاٹاسک ایک بڑا چیلنج ہے تاہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے تعاون سے اپنےعوام کے لئے اسے پورا کریں گے۔















