اہم خبریں

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن جعلی تھے،پرویز خٹک

پشاور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو ’جعلی الیکشن‘ قرردیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے اپنی جماعت میں شفاف انتخابات یقینی بنائے اس کے بعد قومی انتخابات کی شفافیت کا سوال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس صوبے میں مداخلت کی محمود خان کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا تھا، اسلام آباد سے بیٹھ کر حکومت چلا رہا تھا انجام یہی ہوا کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی عزت کرتا ہوں وہ میرا وکیل بھی رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کوئی سینئر رہنما لاتے تو اچھا ہوتا، بیرسٹر گوہر سے سوال ہے ان کے پاس پارٹی ریکارڈ ہے یا نہیں؟ میرے خیال میں ان کے پاس پارٹی ریکارڈ بھی نہیں ہوگا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت نظر آرہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، سپریم کورٹ نے کہا ہے تو الیکشن ہوں گے، 8 فروری کو بالائی علاقوں میں برف باری ہوگی، الیکشن مشکل ہوگا حلقہ بندیوں کے چار ماہ بعد الیکشن ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں