کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی نے کل شام 4 بجے اجلاس طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق اجلاس ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی۔ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے اعتراضات پر بھی تفصیلی بات ہوگی۔















