حیدرآباد(نیوذڈیسک)حیدر آباد میں بلڈر کے 5 کروڑ روپے لوٹنے میں اس کے تین ملازم ہی ملزمان کے سہولت کار نکلے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے اہل کار ظاہر کرکے رقم لوٹنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔















