اہم خبریں

یاسمین راشدکا پھرنوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز   )یاسمین راشدکا پھرنوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش کااظہار،انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا نوازشریف جیل میں تھے تو بطور وزیرصحت پنجاب ان کاخیال رکھا،پی ٹی آئی کے لوگ آج جیلوں میں ہیں یہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں،ہمیں الیکشن میں حصہ لینے کاپوراموقع ملنا چاہیے،پی ٹی آئی قیادت جیل میں رہی تو الیکشن کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا،عمرسرفراز چیمہ بولے نومئی کا فائدہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو فتنہ کہنے والے خودبڑا فتنہ ہیں،ہم کل کی طرح آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ خبریں