کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں حساس ادارے کے ملازم کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم یونس، نعمان اور محمد علی اور بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تاہم اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا۔ قتل کا واقعہ ناظم آباد میں 12 نومبر کو پیش آیا تھا۔















