پشاور (نیوزڈیسک)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سے بری ہونے والے شہزاد کیانی، تیمور فریدون اور راجا مصطفیٰ پر 2016ء میں ایکسین واپڈا یوسف شاہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ملزمان نے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔















