اہم خبریں

پی ایس کیو سی اے میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں،پروموشن کا نوٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشن کا نوٹس لیتے ہوئے 28نومبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دیگر مختلف ایشوز کو بھی ایجنڈے میں شامل کرتے ہوئے28 نومبر کو اسلام آباد امیںجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشن کاجائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں