کوئٹہ (نیوزڈیسک)سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق نے افغان مہاجرین کے انخلاء پر تنقید اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو ڈسمس کردیا۔پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کرنے کیلئے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل داؤد کاسی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔ جس نے پولیس کی وردی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد انکوائری کی گئی اور کانسٹیبل کو برطرف کردیاگیا۔















