اسلام آباد (نیوزڈیسک)تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجک فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پرہمارا گرم جوشی سے استقبال کیا گیاہے،ان کا کہنا تھا کہ ونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ میچ کی امید ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی۔















