اہم خبریں

سندھ پولیس میں ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ پولیس میں ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مرتضی تبسم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا جبکہ ذیشان شفیق صدیقی کو اے آئی جی انٹرنل اکاؤنٹنٹیبلیٹی بیورو تعینات کیا گیا ہے۔جنید احمد شیخ کو اے آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ خالد مصطفی کورائی کو ایس ایس پی ایس آئی یو تعینات کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شکیل احمد سرفراز کو ایس ایس پی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں