اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار،بڑے صنعتی شعبوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم لانے کی تجویز،چیئرمین ایف بی آر کی وزیراعظم کو بریفنگ ،ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کے معاملات چلانے کیلئے کسٹمز بورڈ تشکیل دیا جائے گا،وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار، کامرس،تحفظ قومی خوراک اور داخلہ کے سیکرٹریز بورڈ کا حصہ ہونگے،ایف بی آر کا ٹیکس پالیسی ڈیپارٹمنٹ وزارت خزانہ کے سپرد کرنے کا پلان تیار کرلیاگیا















