اسلام آباد (اے بی این نیوز )انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدرِ مملکت ، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارتِ تعلیم کو خط لکھ دیا،کہا یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، یہ اس بات کا غماز ہے کہ وائس پریذیڈنٹ غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں، نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کیلئے تھی مگر وہ تا حال عہدے پر براجمان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کااجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیاجائے















