اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل، جسٹس طارق مسعود کے خلاف شکایت خارج

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک کی شکایت پر غور کیا گیا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف شکایات کا جائزہ وقفے کے بعد لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں