پشاور(نیوزڈیسک)مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر اور عبدالغفور حیدری پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ہفتہ کو جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پارٹی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پشاور میں ہوا۔اجلاس میں ملک کی سیاست ، غزہ کی تازہ صورتحال سمیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ قطر اور آئندہ عام انتخابات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس اور جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لئے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔