اسلام آبا ڈ ( اے بی این نیوز )احتساب کی چکی سے گزر کر سرخرو ہو نے والے کیا لاڈلے ہیں؟ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کہا آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی بر یت حق وسچ کی فتح ہے،نیب ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی،این سی اے نے بھی شہبازشریف کو کلین چٹ دی،شہبازشریف،حمزہ اوراحد چیمہ نے اس کیس میں جیل کاٹی ،نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا،جب کچھ نہیں ملا تو جھوٹے گواہ عدالتوں میں پیش کئے گئے،کدھر ہیں وہ چیلے جو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ہماری فیملیز کیخلاف باتیں کرتے تھے،شہزاد اکبر کانام لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ،وہ لوگوں کے گھروں پر حملے کرواتے رہے















