اہم خبریں

بیت المقدس پر قبضہ کرنے والا ہمارا دشمن ہے،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ اسرائیل ایک شیطانی ریاست ہے، اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا۔ فلسطینیوں نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، نہتے فلسطینی ٹینکوں اور توپوں کے سامنےکھڑے ہیں۔ فلسطین کی حمایت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کے اجتماع نےثابت کردیا کہ فلسطین لاوارث نہیں، ہم نے فلسطین کو پیغام دیا کہ آپ اکیلے نہیں ہو۔ہم نے ملین مارچ کا اعلان کیا تو امریکی سفیر پاکستانی سیاستدانوں سے ملے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادیں ناکام ہیں، مسلم دنیا کے مسائل تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک مسلم حکمران مل کر جہاد کا رستہ اختیار نہیں کرتے۔اتوار کو لاہور میں غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مارچ سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں، پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے، بیت المقدس پر قبضہ کرنے والا ہمارا دشمن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں آپ کےجلسوں اور ریلیوں سےکیا ہوگا؟ بتاناچاہتا ہوں کہ جلسوں اور ریلیوں سے بیداری پیدا ہوگی۔ ہماری مائیں، بہنیں اور بچے ملبے تلے دب گئے ہیں، اسرائیل نے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی، غزہ میں جاری قیامت صغریٰ نے امت مسلمہ کو بیدار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج انڈیا پر بھی خوف طاری ہے کہ اسرائیل کے جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کے باجود اگر غزہ کے عوام کامیاب ہو گئے تو کل کشمیر کے عوام بھی ہمیں شکست فاش دے دیں گے۔

متعلقہ خبریں