لاہور(نیوزیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ والوںسے بالکل ناراض نہیں اور نہ ہی انہیں لاڈلا کہہ رہے ہیں لیکن وہ خود ہی ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم عوامی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں، سب کوچیلنج کرتا ہوں کہ ثابت کریں کہ پیپلز پارٹی نے کب کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔ کون بنے کا کروڑ پتی؟ یہ آگے پتا چلے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوںنے کہاکہ اگر ہم لاڈلے بنتے تو بے نظیر شہید نہ ہوتیں، ذولفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے ہم نے گولیاں اور کوڑے کھائے ہیں ، خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں۔















