اہم خبریں

پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے پہلا سرکاری کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مکمل مفت علاج کرنے والا کوئی اسپتال نہیں ہے، اس اسپتال کو طیب اردوان ٹرسٹ اسپتال کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے انتظامی امور انڈس فاؤنڈیشن چلائے گی اور یہاں عام آدمی کے لیے کینسر کے مکمل علاج کی سہولت میسر ہو گی۔

متعلقہ خبریں