اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ تھا، ایک فیصد نوکری یا کسی کو گھر ملا ہے تو بتا دیں؟ ہم اپنے منشور پر الگ حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کسی کام کا نہیں پتہ تھا۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ساڑھے 3 سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔















