راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ہم افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین کیلئے تین امدادی جہازوں کے بعد جلد چوتھا جہاز بھی جائے گا،انہوں نے کہاکہ نہتے، معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔















