اہم خبریں

موئن جو دڑو آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے قدیم تہذیبی مرکز موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر موئن جو دڑو شاکر شاہ نے کہا کہ آثار قدیمہ کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے ،ایک صدی بعد موئن جو دڑو سے پہلی بار بڑی تعداد میں سکے برآمد ہوئے ہیں، سکوں کو لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں