اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ انسداد بجلی چوری کی 53 روزہ مہم میں 46 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔جمعہ کو نگراں وزیراعظم نے ایک بیان میں کہاکہ پاورڈویژن کےتمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔نگراں وزیر اعظم نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 46 ارب روپے کی وصولی کو ہائی لائیٹ کیا گیا ۔















