اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ، 155 مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ سے یونان جانے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) یونان کشتی حادثہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کراچی ایئر پورٹ سے 155 مسافروں کا مبینہ طور پر یونان جانے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے کے 12 افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی نگرانی میں انکوائری شروع کر دی گئی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ انکوائری 4 انسپکٹرز، 5 سب انسپکٹرز اور 3 اے ایس آئیز کے خلاف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں