اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف کو حق نہیں کہ سفیروں سے ملاقات کر کے دو خود مختار ریاستوں کے درمیان وعدوں کی جانچ کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ شرم ناک اور افسوس ناک ہے کہ نگراں حکومت کی ساکھ اس قدر گر گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا مقامی اسٹاف مختلف ممالک کے سفیروں سے یقین دہانی مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف سے ملاقاتوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرے۔















