اہم خبریں

عمران خان کو نااہل، نواز شریف کو اہل قرار دینا نا مناسب ہو گا،خورشید شاہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مسلم لیگ خوداحساس دلارہی ہے کہ انہیں سہولت فراہم کی جارہی ہے،مسلم لیگ ن کے لیڈرچاہتے ہیں تاثریہ جائے کہ ان کے پیچھے کوئی ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں اورجمہوریت پریقین رکھتے ہیں،ادارے ثابت کررہے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں،مسلم لیگ ن خودالیکشن سے قبل تاثردینے کی کوشش کررہی ہے،ہم چاہتے ہیں الیکشن کے بعدکوئی یہ نہ کہے کہ کتنے پنکچرلگے،اگرالیکشن صاف وشفاف نہ ہوئےتوان کاکوئی فائدہ نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کوصبروتحمل کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے،رہنماپاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اگلے ہفتے اپنی الیکشن مہم کاآغاز پنجاب اورخیبرپختونخواسے کرنے جارہے ہیں،ہواکارخ جہاں بھی ہوپیپلزپارٹی عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے،پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیادپرعوام کے سامنے جائے گی،مسلم لیگ ن کمزورہے اس لیے وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سب کے پاس جارہے ہیں،میری دعا ہے کہ احسن اقبال کی بات سچ ثابت ہو،احسن اقبال ثابت کریں کہ وہ واقعی عوام کے لاڈلے ہیں،ہم عوام کی طاقت پریقین رکھتے ہیں،الیکشن میں ان کامقابلہ کریں گے،ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں محنت کرکےاپنامقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں،تھرکول میں ہمارے لگائے گئے منصوبے کون لیگ ختم نہ کرتی توآج ملک میں سستی بجلی پیداہوتی،مسلم لیگ ن نے موٹروے بنانے کے سواکیاکام کیاہے،مسلم لیگ ن نے لاہورسے اسلام آبادموٹروے بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،ہمیں مسلم لیگ ن کے ایم کیوایم کیساتھ اتحادسے کوئی فرق نہیں پڑتا،سندھ کے عوام باشعور اورسیاست کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو نا اہل قرار دیا گیا اور نواز شریف کو اہل تو یہ بات بڑی نامناسب ہو گی۔ماضی میں بھی بہت سی کنگزپارٹیاں بنائی گئیں اورناکامی سے دوچارہوئیں،ہم اپنے سیاسی مخالفین کومشورہ دیتے ہیں عوام کی طاقت پریقین رکھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی ختم نہ ہوئی اورنوازشریف کی ختم ہوجاتی ہے تویہ نہ مناسب ہو،دونوں رہنماؤں کامعاملہ ایک ہی طرح کاہے،جن لوگوں پرمقدمات ہیں انہیں اپنے مقدمات کاسامناکرناچاہیے،ہم ذوالفقارعلی بھٹوکے نظریے کے تحت سیاست کرتے ہیں،ہم سیاسی مخالفین کوبھی بہترمشورے دیتے ہیں،ہم سیاست میں رواداری کے قائل ہیں بدتہذیبی نہیں کرتے،ہماراماضی بہت تلخ رہا ہے،تجربات سےسیکھنے کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی کے دورمیں مہنگائی آسمان کوچھورہی تھی،4سال کے اقتدارمیں پی ٹی آئی نے اداروں کوکمزورکیا،ہم پچھلے16ماہ اتحادی حکومت کاحصہ رہے،ہم نے مشکلات کے باوجودمعیشت کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کیے۔

متعلقہ خبریں