اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمادی الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔منگل کوجمادی الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ یکم جمادی الاوّل جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔















