کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی لیڈرشپ اپنی سیاسی مہم کا آغاز بلوچستان سے کررہی ہے۔ کوشش ہے بہتر ٹیم بناکر بلوچستان کو آگے لےکر جائیں، بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے۔کوئٹہ میں نواز شریف کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ پرامید ہیں سیاسی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔















