اہم خبریں

عوامی مسائل کے لئے کوشاں ہیں،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران حکومت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ بلوچستان میں غربت اپنے انتہا کو پہنچ چکی ہے۔اس صورتحال میں لوگوں کی خدمت کرنے والے عظیم انسان ہیں۔ صوبے کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں سپورٹ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں چیرمین نعمت اللہ ظہیر کی سربراہی میں نوماد ایم ایم اے فیڈریشن کے تحت بلوچستان کے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی، صدارتی تمغہ امتیاز چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور ٹیم منیجر نعمت اللہ ظہیر نوماد ایم ایم اے پاکستان کے صدر صاحبزادہ رفیع الدین معروف صحافی ظاہر خان ناصر، اسد ترین بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی ٹیم نے قازقستان میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس پر بلوچستان کے عوام کو فخر ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔ تاہم ماضی میں حوصلہ افزائی اور سرپرستی نہ ہونے کے سبب صوبے کے نوجوانوں کو مواقع میسر نہیں آئے۔ تاہم نگران صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح بہبود اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ فاؤنڈیشن جس طرح ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور بالخصوص نوجوانوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔ وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نگران وزیراعلی میر علی مردان ڈومکی کو قازقستان کے دورے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایا۔ کہ بلوچستان کے نوجوانوں نے قازقستان میں وطن عزیز پاکستان کا نام اور پرچم بلند کیا۔ جو پورے بلوچستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اور بہترین کاوشوں پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی اور وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی طرف سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ کہ فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو سپورٹ کیا ہے۔ اور مختلف اوقات میں انہیں مختلف کھیلوں کے لیے بیرون ملک لے جاتی رہی ہے۔ فاؤنڈیشن یہ مشن ائندہ بھی جاری رکھے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے صاحبزادہ رفیع الدین کو خصوصی میڈل بھی پہنایا۔

متعلقہ خبریں