کراچی ( اے بی این نیوز )سابق اتحادی آصف زرداری نے ن لیگ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،کہتے ہیں کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں مگر ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے،پیپلزپارٹی کیخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنائے گئے ایسے اتحادوں کی کوئی پرواہ نہیں،سابق صدرکو تھر میں عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین ،کہابلاول کاشاندار استقبال کرکے تھرکے عوام نے اپنافیصلہ سنادیا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ساحل سمندر سے لیکر خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کرے گی
