سیالکوٹ(نیوزڈیسک)ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن اور ڈھائی لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ،اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن اور کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی، جو تلاشی کے دوران نکلی۔















