لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای سی)نے واضح کیا ہے کہ10 اور11 نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔















