اہم خبریں

16ماہ ہماری حکومت رہی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے، شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس مسلم لیگ ن کاکوئی عہدہ نہیں ہے،میں جماعت میں عام سیاسی ورکرکی طرح ہوں،پچھلے10سال میں تمام سیاسی جماعتیں اقتدارمیں رہیں،الیکشن بامقصدہونے چاہئیں اس کے بغیرمسائل حل نہیں ہوں گے،تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں،آج سیاست اوراپنے مفادکوایک طرف رکھ کرملک کاسوچناچاہیے،ہم تمام سیاستدان اقتدارمیں رہے عوام کےمسائل حل نہیں ہوسکے،آج صرف اقتدارکی جنگ ہے ملک کے بارے میں سوچناپڑے گا،پارلیمنٹ میں صرف ایک دوسرے کونیچادکھانے کی کوشش ہوتی ہے،ہم نے مختلف پلیٹ فارمز پرعوام کے مسائل حل کرنے کی بات کی،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات وقت کی ضرورت ہے،عوام کےمسائل حل ہونے چاہئیں،آج اقتدارکی جنگ نہیں ہوسکتی،مسائل کاحل تلاش کرناپڑے گا،قومی حکومت آئین کے تحت نہیں بن سکتی،الیکشن کے بعدتمام جماعتوں کوبیٹھناپڑے گاتاکہ مسائل کاحل ڈھونڈاجاسکے،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرملک کے مسائل کوحل کرناپڑے گا،سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرزاکٹھے بیٹھ کرمسائل کاحل نکال سکتے ہیں،آج سب کوآپس میں جوڑنے کی ضرورت ہے،نوازشریف سینئرسیاستدان ہیں مسائل کے حل میں اپناکرداراداکرسکتے ہیں،کوئی سیاسی جماعت اکیلےترقی کاروڈمیپ نہیں دے سکتی،میں ان حالات میں الیکشن لڑنے کاقائل نہیں ہوں،پچھلے16ماہ ہماری حکومت رہی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے،ہم سے پہلے تحریک انصاف کی حکومت رہی عوام کے مسائل جوں کے توں رہے،میرامریم نوازسے کوئی سیاسی اختلاف نہیں ے،مریم نوازپارٹی کی چیف آرگنائزرہیں پارٹی کوبہترطریقے سے چلارہی ہیں،پارٹی پرجب بھی مشکل وقت آیاہمیشہ ساتھ کھڑارہا،میں خوشامدکرنے والوں میں سے نہیں ہوں،آج سب کومل کرعوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں