اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردئیے۔ذرائع کے مطابق کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ، ان کمپنیوں سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی تھی۔















