اہم خبریں

بابر اعظم ، فخر زمان اور رضوان کی نصف سنچریاں ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم ، فخر زمان اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیدی،نیوزی لینڈ کے نو وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنائے ، پاکستان نے ہدف 48.1اوور میں پورا کرلیا ، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 56اور کپتان بابر اعظم نے 66رنز بنائے ،محمد رضوان 77رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نسیم شاہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پاکستانی کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ڈیوون کونووے کو صفر پر آو¿ٹ کرکے پویلین پہنچا دیا جس کے بعد دوسری وکٹ پر اوپنر فن ایلین اور کپتان کین ولیمسن نے اسکور 37 رنز تک پہنچایا تاہم محمد وسیم نے ایلین کو پویلین بھیج تھا وہ 29رنز بنا سکے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے کیوی کپتان کین ولیسمن کو 69 کے اسکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کی جانب سے تیسری وکٹ حاصل کر لی ۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل نے ٹام لیتھام کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں ایک اچھی شراکت قائم کی تاہم محمد نواز نے ان کو 125 کے مجموعہ پر آو¿ٹ کرکے پویلین بھیج دیا ،مچل نے 55 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 36 رنز بنائے جس کے بعد ٹام لیتھام 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی دوسری وکٹ بنے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 147 رنز تھا اور 5 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو شدید دباو¿ کا سامنا رہا۔کیوی ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد گلین فلپس اور مائیکل بریسویل نے بھی ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور شراکت میں اسکور 213 رنز تک پہنچایا۔گلین فلپس بھی 37رنز بنا کر پویلین جا بیٹھے ،یہ نیوزی لینڈ کی چھٹے بیٹر ز تھے ،انہیں نسیم شاہ نے کپتان بابراعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔مائیکل بریسویل نے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے تاہم نسیم شاہ نے 220 کے اسکور پر ان کی بھی وکٹیں بکھیر دیںجس کے بعد نسیم شاہ نے اگلی ہی گیند پر ہنری شپلے کو بھی میدان آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا جس کے بعد مچل سینٹنر نے آخری اوورز میں 18 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 255 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم نسیم شاہ نے انہیں محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر اکر اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں اور اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ٹم ساو¿دھی 15 اور لوکی فرگوسن نے آو¿ٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا ۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان 30 رنز پر اٹھانا پڑا جب امام الحق 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے تاہم بیٹر فخرزمان انجری کے بعد بہترین واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر نے میں کامیاب روہے ،فخرزمان نے 74 گیندوں کا سامنا کیا ، بریسویل کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے 7 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے ،فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے۔کپتان بابراعظم نے بھی کیریئر کی 23 ویں نصف سنچری مکمل کی ، دوسرے اینڈ پر بابر اعظم کا محمد رضوان نے ساتھ دیا ،دونوں بلے بازوں کے درمیان 60 رنز کی شراکت ہوئی۔بابراعظم نے 82گیندوں پر 66 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ان کی اننگز میں 5 چوکوں اور ایک چھکا شامل تھاجس کے بعد محمد رضوان نے محتاط انداز میں ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور ان کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل میدان میں اترے اس دوران انہوں نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔حارث سہیل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 23 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور ٹم ساو¿دھی کی گیند پر ایک اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سینٹینر کو کیچ دے بیٹھے۔حارث سہیل کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نے محمد رضوان کا ساتھ دیا اور اس طرح پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 48.1اور ز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا کرہدف حاصل کرلیا ۔ آغا سلمان تیرہ رنز اور محمد رضوان 77رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے دو ،ٹم ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل پاکستان نے میچ میں نوجوان اسپنر اسامہ میر کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی نے بھی کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا ۔پاکستان ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رو¿ف اور نسیم شاہ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساو¿دھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے ،یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں