اسلام آباد (اے بی این نیوز )پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان، حتمی فیصلہ آج ہوگا،عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ،معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے















