اہم خبریں

چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم جزو ہے،دس سال پہلے سی پیک کا پاکستان میں گیم چینجر کے طور پر آغاز ہوا،سی پیک نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر انمٹ مثبت اثرات مرتب کئے،لاہور میں اورنج ٹرین، سندھ میں تھر کول اور بلوچستان میں گوادر جیسے سی پیک کے منصوبوں سے عوام کو بے پناہ فائدہ ہو،چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ PEC & My Life“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ حکومت اس تعلق کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہاں ہے،سی پیک نئے مرحل میں داخل ہو رہا ہے،پاکستان کان کنی، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دوطرفہ تعاون کا شدت سے منتظر ہے،رواں ماہ چین میں اعلیٰ قیادت کی ملاقات سے پاک چین تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا،چین کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ایس آئی ایف سی پاکستان میں ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کے لئے قائم کی گئی،چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی رابطے کا فریم ورک ہے،سی پیک سے نہ صرف چین اور پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ ایران، افغانستان، وسطی ایشیائی جمہوریہ اور پورے خطے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،سی پیک کے ذریعے سڑک، ریل اور ہوائی سفر کے نظام سے جغرافیائی روابط بڑھیں گے اور لوگوں سے لوگوں تک رابطوں کو فروغ ملے گا،چین پاکستان اقتصادی راہداری گلوبلائزڈ دنیا میں اقتصادی ترقی کی جانب سفر ہے۔

متعلقہ خبریں