لاہور ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کی راہنما مریم نواز نے کہا کہ عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت کی تختی لگی ہے، پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوتا ہے تو نوازشریف وزیراعظم بنتاہے، اللہ کے کرم اور عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے گا ، جب سب کہتے ہیں کہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا ، نواز شریف ہی پاکستان کو ٹھیک کر کے دکھاتے ہیں،عوام کو ترقی کے منصوبے اور خوشحالی دینے والا معمار وطن نواز شریف واپس آرہا ہے۔















