اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رہنماءحامد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ ایک سیاسی جماعت کا رستہ ہر طرح سے روکا جا رہا ہے اور اس جماعت کے لیڈر کو جو ریلیف ملتا ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انتخابات سے دور رکھا جائے، ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات میں عمران خان کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے وہ نہیں کیا جو ان کو آئین کے مطابق کرنا چاہیے تھا۔















