اہم خبریں

آبنائے ہرمز پر بڑا فیصلہ،عباس عراقچی کا اہم اعلان سامنے آگیا

آبنائے ہرمز پر بڑا فیصلہ،عباس عراقچی کا اہم اعلان سامنے آگیا

بغداد (اے بی این نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 30 روز تک آبنائے ہرمز کی نگرانی ایران کے ذمہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی کے معاملے میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

بغداد میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ عراقی وزیر خارجہ نے بھی آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عراق کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات

متعلقہ خبریں