اہم خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی،تلہ گنگ ،منڈی بہاوالدین لاہور، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، سوات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کے مرکز اور گہرائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان

متعلقہ خبریں