کراچی (اے بی این نیوز) 50 کلو آٹے اور مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف اقسام کے چاول 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کے حالات ایسے ہی رہے تو آنے والے دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال،اہم تاریخ سامنے آگئی















