اہم خبریں

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (اے بی این نیوز) انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

ای سی بی کے مطابق بین اسٹوکس نے کھیل کے آغاز سے قبل اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو فیصلے سے آگاہ کیا، جبکہ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہیں انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا لیڈر اور کھلاڑی ملنا آسان نہیں ہوگا۔

بین اسٹوکس انگلینڈ کو 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے والی ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ انہوں نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 84 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں بھی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو ٹائٹل دلوایا۔


2019 کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ان کی ناقابل شکست 135 رنز کی یادگار اننگز کو کرکٹ تاریخ کی بہترین اننگز میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی بدولت انگلینڈ نے ناممکن نظر آنے والا میچ جیت لیا۔

بطور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کے ساتھ مل کر جارحانہ بازبال انداز متعارف کرایا، جس نے انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی شناخت دی اور ٹیم نے پاکستان میں تاریخی کلین سویپ سمیت کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اتحاد کر لیا

متعلقہ خبریں