اسلام آباد (نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینیر، انسانی حقوق کے علمبردار سابق وفاقی وزیر جے سالک نے پاکستانی معاشرے کے ہر مکتبہ فکر میں بڑھتے ہوئے جھوٹ اور دھوکہ دہی کیخلاف اور اسکے خاتمے اور دھرتی ماں سے محبت کیلئے پمز ہسپتال کے مین گیٹ کے باہرسر میں مٹی ڈال کراپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا، اس موقع پر انکا کا کہنا تھا کہ یہ ملک لاکھوں عورتوں کی عزتوں، نوجوانوں اور بچوں کی شہادتوں جیسی بہت سی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا مگر اب اس معاشرے کے ہر مکتبہ فکر میں بڑھتے ہوئے جھوٹ اور دھوکہ دہی کا رواج پا گیا ہے جسے گناہ بھی نہیں سمجھا جاتالہذاٰ وہ اس لعنت کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں نکلے ہیں ور یہ مٹی وہ اپنے سر پر ڈالے رکھیں گے، اس موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے ماڈل پر قرآن پاک اور بائبل بھی موجودتھے۔















