کراچی(نیوزڈیسک) نیو ٹاؤن میں چلتی گاڑی میں بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔اتوارکو پولیس نے بتایاکہ شوہر کے سینے پر گولی لگی ہے، جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی کے اندر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔















